اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کسی بھی ممکنہ جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی درحقیقت دشمن کو دوبارہ طاقت جمع کرنے اور نئے حملوں کی تیاری کا موقع فراہم کرتی ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ایران کو مسلسل خطرات اور حملوں کا سامنا ہے، ایسی کسی تجویز کو قبول کرنا دانشمندانہ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ماضی کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ جنگ بندی کا استعمال مخالف فریق اپنی قوت بڑھانے کے لیے کرتا ہے۔
انہوں نے امریکہ کے بیانات اور اقدامات کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، جو قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں اور الٹی میٹم کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہوتے۔
بقائی نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور موجودہ صورتحال میں تمام توجہ دفاع پر مرکوز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو بھی ایسے اقدامات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ